بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کا 23 واں روز، 79 افراد گرفتار

Sep 29, 2023 | 10:41 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز :  بجلی چوری کیخلاف آپریشن 23 ویں روز بھی جاری ہے، آپریشن کے دوران مزید 79 افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق لیسکو کے پانچوں اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 23ویں روز بھی  جاری ہےجس میں مزید 79 افراد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ تمام سرکل میں 479کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 307 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں، پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل 21، زرعی 1 اور 457 ڈومیسٹک تھے۔

ترجمان لیسکو کا کہناہےکہ کنکشنز منقطع کرکے ان کو7 لاکھ 87 ہزارا یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3 کروڑ 67 لاکھ روپے ہے۔ فین روڈ کے علاقے میں 8 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ کریم پارک راوی روڈ میں کنکشن کو5 لاکھ 78 ہزار 820 روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ سیدن شاہ کالونی اپر مال میں 5 لاکھ 50 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔  وزیر علی روڈ سیدن شاہ میں کنکشن کو 3 لاکھ 70 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

ترجمان لیسکو کا کہناہےکہ اب تک کل 8 ہزار 651 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں اور کل 2 ہزار 250 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان لیسکو  کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کو اب تک2 کروڑ  15 لاکھ یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم 95 کروڑ 85 لاکھ روپے ہے۔

مزیدخبریں