ایک نیوز: جنوبی وزیرستان میں پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں اعلی تعلیم کے فروغ کیلئے بھی انتہائی مثبت اقدامات کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کانیگرم میں آرمی پلک سکول کا قیام اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ آرمی پبلک سکول کانیگرم پاک فوج نے سال 2004 میں قائم کیا تھا۔ اے پی ایس کانیگرم میں طلباء کی کل تعداد 250 ہے۔
اسکول میں 10000 کتابوں پر مشتمل ایک شاندار لائبریری قائم کی گئی ہے۔ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے ہاسٹل کی سہولت بھی دستیاب ہے جس میں ایک وقت میں 100 طلبہ رہ سکتے ہیں۔
اے پی ایس کا تعلیمی پروگرام نرسری کی سطح سے لے کر اعلیٰ سطح تک ہے۔ اے پی ایس اسکول جونیئر اور سینئر سیکشنز پر مشتمل ہے۔ اسکول میں جدید کمپیوٹر لیب اور سائنس لیب بھی موجود ہیں۔
کانیگرم اے پی ایس طلباء کے بہتر مستقبل کیلئے انتہائ مفید اور کار آمد قدم ثابت ہوگا۔ اے پی ایس کانیگرم کے طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور اپنے بہتر مستقبل کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔ اے پی ایس کانیگرم کے طلباء اس عظیم کاوش پر پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔