سیکیورٹی خدشات: مولانافضل الرحمان کے جلسے کی جگہ تبدیل کردی گئی

Sep 29, 2023 | 09:08 AM

ایک نیوز: فیصل آباد میں مولانافضل الرحمان کے آج کے جلسے کی جگہ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) نے آج فیصل آباد میں دھوبی گھاٹ کے مقام پر ناموس رسالت کانفرنس منعقد کرنا تھا۔ تاہم انتظامیہ کی اجنب سے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں کانفرنس بارے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔ 

سیکیورٹی خدشات کی بناء پر اب کانفرنس کا مقام دھوبی گھاٹ سے تبدیل کرکے ہاکی اسٹیڈیم مدینہ ٹاؤن منتقل کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کانفرنس سے آج مولانا فضل الرحمان سمیت مرکزی قیادت نے خطاب کرنا ہے۔

مزیدخبریں