پوتے پوتیوں سے تنگ دادی نےسکول میں داخلہ لےلیا

Sep 29, 2023 | 07:49 AM

ایک نیوز:92سالہ دادی نےپوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کے پیسوں میں ڈنڈی مارنے سے تنگ آکر گنتی اور حساب کتاب سیکھنے کیلئےسکول میں داخلہ لے لیا۔
رپورٹ کےمطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں1930میں پیداہونےوالی  سلیمہ خان کی شادی محض 14 سال کی عمر میں ہوگئی تھی۔ وہ خود تو پڑھی لکھی نہیں تھیں لیکن اپنے اولادوں کو علم کے زیور سے آراستہ کیا۔ کبھی دل میں پڑھنے کا شوق بھی پیدا ہوا تو گھریلو ذمہ داریاں آڑے آگئیں۔
لیکن حالات سےتنگ آکر 92 سالہ خاتون نےسکول جانےکافیصلہ کرلیا،تاہم جب وہ اپنے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں سے کوئی چیز منگواتیں تو شرارتی بچے بقایا پیسوں میں ڈنڈی مارتے کیوں کہ دادی گنتی کرنے اور حساب کتاب میں بلکل ناکام تھیں۔
زمانے کی سرد گرم اور دھوپ و چھاؤں کا وسیع تجربہ رکھنے والی دادی اپنے اولادوں کی اس کارستانی کو بھانپ گئیں اور جب سب سے چھوٹے پوتے کے سکول میں داخلے کا وقت آیا تو خود بھی سکول جانے کا فیصلہ کرلیا۔
گھر والوں نے جب 92 سالہ دادی کی ضد کے آگے ہتھیار ڈال دیے اور دادی پوتا ایک ساتھ سکول جانے لگے۔ دادی کو گنتی، پہاڑے، جمع تفریق اور حساب کتاب تو آگیا لیکن شرارتی پوتے پوتیاں دیہاڑی سے محروم ہوگئے۔

مزیدخبریں