گلوکارہ شکیراپرایک بارپھرسےٹیکس چوری کاالزام

گلوکارہ شکیراپرایک بارپھرسےٹیکس چوری کاالزام
کیپشن: Singer Shakira accused of tax evasion once again

ایک نیوز:ہسپانوی حکام کی طرف سےایک بارپھرسےکولمبیاکی معروف گلوکارہ شکیرا پر7ملین ڈالرزٹیکس چوری کاالزام لگاگیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ شکیرا کو پہلےبھی ایک بار مبینہ طورپرٹیکس چوری کے الزامات کا سامنارہاہے،اوراب دوبارہ پھرسےوہ ہی الزام دوہرایاجارہاہے، اس نئے الزام نے شکیرا کی ساکھ کو ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر زبردست امتحان میں ڈال دیا ہے۔
پہلی بارگلوکارہ شکیرا پر اسپین میں ٹیکس چوری کا الزام لگایا گیا تھا، جہاں وہ 2019 میں اپنے سابق شوہر فٹبالر جیرارڈ پیک اور ان کے دو بچوں کے ساتھ رہتی تھیں، ہسپانوی ٹیکس آفس کے مطابق شکیرا نے مبینہ طور پر بہاماس میں رہائش کا جھوٹا دعویٰ کر کے 2012 اور 2014 کے درمیان اہم ٹیکس ادا کرنے سے گریز کیا تھا۔
اب صرف دو سال بعد شکیرا دوبارہ پھنس گئی ہیں، اس بار ہسپانوی حکام کا خیال ہے کہ گلوکارہ نے 2015 اور 2018 کے درمیان ٹیکس کی مد میں تقریباً 7 ملین ڈالر کا فراڈ کیا ہے۔
ہسپانوی حکام نے شکیرا پر الزام عائد کیا ہے کہ اُنہوں نے اسپین میں اپنی رہائش چھپا کر رکھی تھی جبکہ گلوکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اُنہوں نے اسپین میں کافی عرصہ گزارا ہے۔
ان نئے الزامات پر شکیرا کی قانونی ٹیم نے ہسپانوی حکام سے اصرار کیا ہے کہ گلوکارہ بے قصور ہے اور اُنہوں نے ہمیشہ ہسپانوی ٹیکس قوانین کی تعمیل کی ہے جبکہ ہسپانوی حکام کی جانب سے کی جانے والی کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ معاملہ عدالت تک لازمی جائے گا۔