آغاعلی اورحناالطاف کی علیحدگی کی خبرکےسوشل میڈیاپرچرچے

آغاعلی اورحناالطاف کی علیحدگی کی خبرکےسوشل میڈیاپرچرچے
کیپشن: The news of Agha Ali and Hina Altaf's separation was discussed on social media

ایک نیوز:پاکستانی شوبزانڈسٹری کی مشہورومعروف جوڑی حناالطاف اورآغاعلی کی جدائی کی خبریں ایک بارپھرسےسوشل میڈیاپرپھیلنےلگی۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ حنا الطاف اوراداکار آغا علی کی جدائی کی خبروں نے اُس وقت طول پکڑا جب سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر غور کیا کہ جوڑی نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا ہے۔
اگراداکارہ حناالطاف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کودیکھاجائےتوان کے6 ملین سے زائد فالوورز ہیں،جبکہ آغاعلی کےاس وقت انسٹاگرام پرصرف ایک ملین فالوورزہیں۔
سب سےبڑی بات قابل غوریہ ہےکہ دونوں کے ملین میں فالوورز ہونے کے باوجود بھی دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کسی کو بھی فالو نہیں کیا ہوا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال بھی حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں جس پر اداکار آغا علی نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت دی تھی کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ لوگ آج کل ایسی خبروں کا انتظار کررہے ہیں کہ شوبز کی کون سی جوڑی کب الگ ہوجائے گی اور یہ بات مجھے بہت پریشان کرتی ہے۔