انتظارکی گھڑیاں ختم ہوئیں،کورولش عثمان کے5ویں سیزن کاٹیزرجاری

انتظارکی گھڑیاں ختم ہوئیں،کورولش عثمان کے5ویں سیزن کاٹیزرجاری
کیپشن: The waiting hours are over, the 5th season of Korulish Usman's Katizer is on

ایک نیوز:انتظارکی گھڑیاں ختم ہوئیں،عالمی شہرت یافتہ ترکش ڈرامہ کورولش عثمان کے5ویں سیزن کاٹیزرجاری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ترک اداکاربراق اوزچیویت نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنےاکاؤنٹ پرمداحوں کوترکش سیریزکورولش عثمان کے5ویں سیزن کی خوشخبری سنادی۔ اُنہوں نے مختلف پوسٹس شیئر کرکے دُنیا بھر میں موجود مداحوں کو خوش کردیا ہے۔
ترک اداکار براق اوزچیویت نے سیریز میں اپنے مرکزی کردار”عثمان“ کی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی سیریز کے 5ویں سیزن کا ٹیزر بھی جاری کیا۔
 اس سیزن میں مداحوں کو بہت سے نئے حریف اور نئے چہرے دیکھنے کو ملیں گے،کورولش عثمان کے 5ویں سیزن کے ٹیزر کی اگربات کی جائے تو اس سیزن میں بھی عثمان کی بیگمات کا مرکزی کردار ادا کرنے والی دونوں اداکارائیں، بالا اور مالہون  کو دِکھایا گیا ہے۔
دوسری جانب براق اوزچیویت نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ”کورولش عثمان کا 5واں سیزن 4 اکتوبر سے نشر کیا جائے گا“۔
ٹیزر دیکھنے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کورولش عثمان کے مداح نیا سیزن دیکھنے کیلئے بےتاب ہوگئے ہیں۔