مندرسےکیلاکیوں کھایا،ذہنی معذورمسلم نوجوان کوجان دیکرقیمت اداکرناپڑی

Sep 29, 2023 | 04:24 AM

ایک نیوز:بھارتی مندر میں پرساد کے طور پر کیلے بھی چڑھائےجاتےہیں،جس میں سےغلطی سےایک کیلا22 سالہ ذہنی معذور مسلم لڑکے نے کھالیا لیکن اسے اندازہ نہ تھا کہ مودی کے دیس میں اس کویہ قیمت اپنی جان دیکر چکانی پڑے گی۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مشتعل ہجوم نے 22 سالہ ذہنی معذورمسلمان لڑکے کو کھمبے سے باندھ کر بیدردی سے مارا پیٹا۔ جس کی شناخت محمد اسحاق کےنام سےہوئی۔جس پر گنیش چترتھی کے تہوار کے موقع پر مندر سے کیلا چرا کر کھانے کا الزام تھا۔
مندرسےنذرانہ چوری کرنےکاسن کرہندومشتعل ہوگئےاور انتہا پسندوں نے نہتے مسلمان نوجوان کو ڈنڈوں، راڈوں اور لاٹھیوں سے مار مار کر لہولہان کردیا۔ جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
مقتول اسحاق کے60 سالہ والد نے غیرملکی میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے بتایا کہ میرے بیٹے کو صرف پرساد کو ہاتھ لگانے پر مارا گیا۔ اُن لوگوں کو یہ بات ناگوار لگی کہ ایک مسلمان نے ان کے پرساد کو کیوں چھوا۔
اسحاق کی بہن عظمیٰ نے بھی غیرملکی میڈیاسےگفتگوکی، انہوں نے بھی بتایا کہ اس کے بھائی کے کچھ ناخن ٹوٹے ہوئے اور کچھ نکالے گئے تھے اور ظالموں نے چند انگلیاں جڑ سے کاٹ دی تھیں۔
عظمیٰ نے مزید بتایا کہ اسحاق کو محلے کا ایک لڑکا سڑک سےاٹھاکرگھرلایا،اوراسحاق اس وقت بری طرح زخمی ہوچکاتھا،اس کوہسپتال لےجائےگیامگروہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدم توڑگیا۔
پڑوسیوں کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ اسحاق ذہنی معذور اور انتہائی معصوم لڑکا تھا جو مذہب، مسلک، ذات، پات یا برادری کو نہیں جانتا تھا۔

مزیدخبریں