فیروزوالہ:ٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر،خاتون سمیت2جاں بحق،1زخمی

فیروزوالہ:تیزرفتارٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر،خاتون سمیت2جاں بحق،1زخمی
کیپشن: Ferozwala: 2 dead, 1 injured, including a woman, hit by a motorcycle belonging to a speeding truck.

ایک نیوز:فیروزوالہ میں تیزرفتارٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکرکےنتیجےمیں خاتون سمیت دوافرادجاں بحق اورایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق فیروزوالہ کےعلاقے کوٹ عبدالمالک میں تیز رفتار ٹرک نےموٹرسائیکل سواروں کوکچل ڈالا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثے میں خاتون سمیت دو افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئےجبکہ ایک زخمی بھی ہوا،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت رضیہ اور ذوالفقار کے ناموں سے ہوئی اورزخمی نوجوان کی شناخت فخرکےنام سےہوئی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس نےابتدائی کارروائی کاآغازکردیاہے۔