ایک نیوز:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر بالی ووڈسٹاراداکاررنبیر کپور سے متعلق اہم انکشاف کردیا،جس کےبارےمیں مداحوں کونہیں معلوم تھا۔
تفصیلات کےمطابق آج رنبیر کپور اپنی 41ویں سالگرہ منارہے ہیں، اس موقع پر اُن کی اہلیہ و اداکارہ عالیہ بھٹ نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر کیلئےخصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔
اداکارہ عالیہ بھٹ نے شوہررنبیرکپورکےساتھ گزارےگئےزندگی کےحسین اوریادگارلمحات کےحوالےسےاپنےانسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئرکی اورساتھ شوہرکےبارےمیں بڑاانکشاف کردیا۔
اداکارہ نے پوسٹ میں کہا کہ ”میرے پیار، میرے بیسٹ فرینڈ، میری خوشی کو سالگرہ مبارک ہو“ آپ نے میری زندگی کو جادوئی بنا دیا۔
عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے راز سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت آپ میرے ساتھ بیٹھ کر اپنے خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں۔
رنبیر کپور کے مداح اکثر تجسس کا شکار رہتے تھے کہ اتنے نامور اداکار نے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ کیوں نہیں بنایا ہوا لیکن اب عالیہ بھٹ کے انکشاف سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ رنبیر کپور کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہے جوکہ اُنہوں نے اپنے مداحوں سے خفیہ رکھا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور نےگزشتہ سال عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کی تھی اور گزشتہ سال6 نومبر کو جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام راہا رکھا۔
عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے بارےمیں اہم انکشاف کردیا
Sep 29, 2023 | 01:38 AM