شاہ رخ کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد

شاہ رخ کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد
کیپشن: شاہ رخ کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد

ایک نیوز :بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ولادتِ النبی ﷺکے موقع پر مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺکی مبارک باد پیش کی ہے۔
پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک میں 12 ربیع الاول کا آغاز ہوگیا، دنیا بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کے بابرکت موقع پر پرنور محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔
دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان 12 ربیع الاول کو نبی آخر زماں محمد رسول اللہ ﷺ کے بابرکت دن کو ولادت النبی کے طور پر مناتے ہیں، اس ضمن میں جلوس اور نعتیں محافل سمیت مختلف مذہبی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں اداکار شاہ رخ خان نے لکھا کہ آئیے اس دن ایک دوسرے کے ساتھ مہربانی، ہمدردی اور نیک ہونے کی خوبیوں کا جشن منائیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ سب کو عید میلاد النبی کی خوشیاں مبارک ہوں۔ ہر ایک کو جس سے آپ ملتے ہیں اسے گلے لگائیں۔