اسحاق ڈارکی آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر سے ورچوئل ملاقات کا اعلامیہ جاری

Sep 29, 2022 | 22:33 PM

ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر سے ورچوئل میٹنگ کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وزیرخزانہ نے سیلاب سے انفراسٹرکچر، فصلوں کے نقصانات پر معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیرخزانہ کا پروگرام کے تحت تجویز کردہ اصلاحات کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کا مقصد اسٹرکچرل مسائل حل کرنا ہے۔ اسٹرکچرل مسائل کے حل سے پاکستان مالیاتی خسارہ ختم کرکے پائیدار ترقی کی طرف بڑھ سکے گا۔ 

اعلامیے کے مطابق مشن چیف آئی ایم ایف ناتھن پورٹر نے اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ناتھن پورٹر نے معیشت کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں آئی ایم ایف کے جائزے سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ امریکا میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات ہوئی۔ ایم ڈی آئی ایم ایف نے سیلاب کی مشکل صورتحال میں پاکستان کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ ایم ڈی آئی ایم ایف نے پروگرام کی شرائط پر نظرثانی کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ 

مزیدخبریں