ایک نیوز نیوز: پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی نسبت سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے کا اعزازی نوٹ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس نوٹ کا ڈیزائن رواں سال 14 اگست کو بینک کے سامنے پیش کیا گیا تھا، عوام کے لیے 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ آج سے جاری کیا جارہا ہے۔
اسٹیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اعزازی نوٹ ملک بھر میں خریداری کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔
بتایا گیا ہے کہ 75 روپے کے نوٹ کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک اور مقامی آرٹسٹوں نے مرتب کیا کیا، نوٹ کے ایک جانب قائداعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں جبکہ دوسری جانب مارخور اور دیودار کے درخت کی تصاویر ہیں۔ نوٹ کی پشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں پر قومی عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔