ملکہ الزبتھ دوم کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری

Sep 29, 2022 | 19:42 PM

ایک نیوز نیوز: ملکہ الزبتھ دوم کے نئے جاری کئے گئے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کے مطابق ان کی وفات بڑھاپے کی وجہ سے ہوئی۔

ڈیتھ سرٹیفیکیٹ پر لکھا ہے کہ  96 سالہ ملکہ 8 ستمبر بروز جمعرات کو 3 بج کر 10 منٹ پر بال مورل کاسل میں فوت ہوئیں۔ ان کی ہلاکت کی خبر عوام کو تین گھنٹے بعد دی گئی۔

نیشنل ریکارڈ آف سکاٹ لینڈ کے جاری کردہ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاکت کے وقت ملکہ کی بیٹی پرنسس این اور بادشاہ چارلس ان کے پاس موجود تھے۔ 

پرنس ولیم، پرنس اینڈریو، پرنس ایڈورڈ اور اسکی بیوی سوفی ملکہ کی وفات کے ایک گھنٹے بعد بال مورل کاسل پہنچے۔ پرنس ہیری لیوٹن سے ایک الگ فلائٹ میں وہاں پہنچے۔

سرٹیفیکیٹ میں لکھا ہے کہ میڈیکل پریکٹیشنر ڈاکٹر ڈگلس جیمز ایلن گلاس نے ملکہ کی وفات کی تصدیق کی۔ ڈاکٹر گلاس نے ملکہ کی وفات کی وجہ اولڈ ایج بتائی اور کہا کہ اور وجہ نہیں تھی۔ 

ملکہ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی گئیں۔ 

مزیدخبریں