ایک نیوز نیوز: حکومت نے غریب عوام پر بجلی کا ایک اور بم گرادیا ہے۔ نیپرا نے اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ساڑھے 19 پیسے کا اضافہ کی منظوری دیدی ہے۔
دوسری جانب نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی تجویز دی گئی تھی لیکن نیپرا نے فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 87 پیسے کی کمی کی ہے۔
نیپرا حکام کے مطابق بجلی سستی ہونے سے صارفین کو 7 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف حاصل ہوگا۔