ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے کے بعد مریم نواز سے ملاقات کی اس دوران شہباز شریف نے مریم کو گلے لگایا اور آبدیدہ ہوگئے۔جذباتی منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلئے۔
شہباز شریف نے مریم نواز کو ان کی اور کیپٹن (ر)صفدر کی بریت پر مبارکباد دی۔
اس سے قبل شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی عمارت آج منہدم ہوچکی ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد احتسابی نظام شریف خاندان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مریم بیٹی اور صفدر کو میری طرف سے مبارکباد۔
اللّٰہ نے بڑا کرم کیا ہے اللّٰہ نے بڑی عزت دی ہے۔ pic.twitter.com/gRWJL3G4bz
— PML(N) (@pmln_org) September 29, 2022
دوسری جانب مریم نواز کے حق میں فیصلہ آنے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے شہر شہر جشن منایا جارہا ہے۔ کارکن ایک دوسرے کو مٹھائی کھلارہے ہیں اور کئی جگہوں پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا بھی ڈالا گیا۔
ادھر وزیراعظم شہبازشریف اور مریم نواز نے بھی ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اور مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار ، مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
الحمدللّٰہ مبارک pic.twitter.com/83uUID0tUE
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 29, 2022