چوروں کو مسلط کیا تو نیوٹرل نہیں رہ سکتے،عمران خان

چوروں کو مسلط کیا تو نیوٹرل نہیں رہ سکتے،عمران خان
کیپشن: If thieves are imposed, they cannot remain neutral, Imran Khan(file photo)

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کیا ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قوم کو تباہ کرنا ہے تو چوروں کو مسلط کرو۔ نیوٹرل نہیں رہ سکتے۔ اس سے زیادہ ملک کی توہین کیا ہوسکتی ہے۔ 

انہوں ںے مزید کہا کہ شہباز شریف نے اینکر سے کہا پلیز ہیلپ اَس۔ ہر مانگنے والا یہی کہتا ہے میری مجبوری ہے۔ اسحاق ڈار کی واپسی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک آدمی پانچ سال بعد پرسوں واپس آیا۔ ایسے لوگوں کو ہم این آر او دے دیں گے تو غریبوں کو کیوں بند کیا گیا ہے۔ 

چیف الیکشن کمشنر کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا چیف الیکشن کمشنر چیف الیکٹورل فراڈ ہے۔ قوم چیف الیکشن کمشنر کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔