بھارتی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انجری کا شکار

Sep 29, 2022 | 16:39 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: بھارتی کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ آسٹریلیا میں  ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارتی ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہونے والے  فاسٹ بولر جسپریت بمراہ انجری کے باعث ورلڈ کپ سسکوڈے باہر  ہو گئے ہیں۔

بمراہ کی جانب سے  کمر درد کی شکایت کی گئی  جس کے باعث انہیں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان گزشتہ روز کھیلے جانے والے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ میں نہیں کھلایا گیا۔

جس کے بعد پریکٹس سیشن کے دوران بھی بمراہ نے سخت  کمر درد کی شکایت کی جس کے بعد انہیں  ٹریننگ  کرنے سے روک دیا گیا ۔ انجری کے باعث ڈاکٹروں نے بمراہ کو 4 سے 6 ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔

بمراہ کمر کے فریکچر کا شکار ہیں جس کے باعث وہ بار بار تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں