ایک نیوز نیوز: بھارتی کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارتی ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہونے والے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ انجری کے باعث ورلڈ کپ سسکوڈے باہر ہو گئے ہیں۔
بمراہ کی جانب سے کمر درد کی شکایت کی گئی جس کے باعث انہیں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان گزشتہ روز کھیلے جانے والے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ میں نہیں کھلایا گیا۔
Jasprit Bumrah out of T20 World Cup with back stress fracture: BCCI sources
— Press Trust of India (@PTI_News) September 29, 2022
جس کے بعد پریکٹس سیشن کے دوران بھی بمراہ نے سخت کمر درد کی شکایت کی جس کے بعد انہیں ٹریننگ کرنے سے روک دیا گیا ۔ انجری کے باعث ڈاکٹروں نے بمراہ کو 4 سے 6 ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔
بمراہ کمر کے فریکچر کا شکار ہیں جس کے باعث وہ بار بار تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں۔