ایک نیوز نیوز: آئی ایم ایف کی جانب سے پٹرول پر عائد ٹیکس تین ماہ کیلئے منجمد کرنے پر رضامند ی ظاہر کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد وزارت خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر عائد کی گئی لیوی ٹیکس کو تین ماہ کیلئے منجمد کرنے پر ضامندی ظاہر کی ہے۔ جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا باقاعدہ اعلان کل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ فی الحال کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔معاہدے کے تحت 2023 کے پہلے مہینہ تک پٹرول پر پٹرولیم لیوی کو 50روپے فی لیٹر تک بڑھانا ہے۔
واضح رہے کہ پر اس وقت پٹرول پر 37.42 روپے فی لیٹر کے تک کی پیٹرولیم لیوی عائد کی جا چکی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 7.35 روپے فی لیٹر تک کی لیوی عائد ہے۔ اس کے علاؤہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر دس دس روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل فی لیٹر پٹرولیم لیوی بتدریج بڑھا کر پچاس روپے کی جائے گی۔