فاسٹ باؤلر نسیم شاہ  نمونیا کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا

Sep 29, 2022 | 15:27 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ  ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر نسیم شاہ  میں نمونیا کے بعد عالمی وبا کورونا وائرس کی بھی تشخیص ہوگئی ہے۔

جس کی وجہ سے  نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی میچز  میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

رپورٹ  کے مطابق نسیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کی وجہ سے نسیم شاہ  کی طبعیت اب کافی بہتر ہے ۔

 پی سی بی کے مطابق  فاسٹ باؤلر نسیم شاہ  ہسپتال سے ڈسچارج ہوکر  ہوٹل پہنچ گئے ہیں ۔ نسیم شاہ ہوٹل میں تمام کووڈ  19 پرٹوکولز پر عمل درآمد  کریں گے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کی دو روز قبل طبعیت خراب ہو گئی تھی جس کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔  گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کے نمونیا میں مبتلا ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔ نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی رپورٹس دیکھنے کے بعد  میڈیکل ٹیم کرے گی۔

مزیدخبریں