ایک نیوز نیوز: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تربوز میں چھپائی گئی 765,000 ایمفیٹامین کی گولیاں قبضے میں لے لی گئی ہے۔
ٖغیر ملکی خبر رسا ایجنسی کے مطابق حکام کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں مزید کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں سے 2 مقامی شہری جبکہ 3ملزمان کی تعلق شام سے ہے۔
سعودی حکام کی جانب سے منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کر دیا گیاہے۔ سعودی حکام کی جانب سے 47 ملین ایمفیٹامین گولیوں کی سمگلنگ کو ناکام بنانے کے لیے ایک بڑا سیکیورٹی آپریشن کیا گیا تھا۔ ان نشہ آور گولیوں کی قیمت کم از کم ایک ارب ڈالر تک کی تھی۔