عمران خان نے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا ، بلاول بھٹو

پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے ، بلاول بھٹو
کیپشن: Federal Foreign Minister Bilawal Bhutto

ایک نیوز نیوز : وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا۔اب ہم درست سمت پر چل رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ غلطی عمران خان کرے اور سزا اسد مجید کو ملے یہ ناانصافی ہوگی ۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتےہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا کے دورے پر وزیر اعظم کی دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں ، سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بھی پیش پیش رہے ۔اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان دنیا کے 10 موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے جبکہ حالیہ سیلاب سے پاکستان میں تباہی موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پیش آیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کا نصف حصہ پانی میں ڈوب ہوا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان میں سیلاب سے 33 ملین لوگوں راتوں رات بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ تباہ کن سیلاب نے ایک ہزار چھ سو لوگوں کی جان لے لی جبکہ 16 ملین بجے اپنے گھروں سے محروم ہوئے ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ پاکستان امریکہ سے دو طرفہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ہم امریکہ اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلاب نے پاکستانی معشیت کا رخ تبدیل کردیا جس کی بہتری کے لئے ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر موسیماتی تبدیلی پر کام کرنے کو تیار ہیں۔