ایک نیوز نیوز : بھارتی اداکارہ نے فلم پروموشن کے ایونٹ کے موقع پر نوجوان کو تھپڑ دے مارے ۔
تفصیلات کے مطابق ملیالم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں کریئو کے ساتھ شاپنگ مال میں اپنی نئی آنے والی فلم کی تشہیر میں مصروف تھیں کہ اس دوران ایک نوجوان ان سےملنے کیلئے آگے بڑھا جسے اداکارہ نے اسے تھپڑ جڑ دیئے ۔جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔
#SaturdayNight promotion event scenes. From Calicut Hilite Mall???? pic.twitter.com/Zt16hPRTau
— ForumKeralam (@Forumkeralam2) September 27, 2022
ایونٹ کے بعد بھارتی اداکارہ نے دونوں اداکاراؤں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اوراسے ہراسانی کا واقعہ بتایا، اداکاراؤں نے ایسے افراد کے خلاف آواز اٹھانے اور انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔اداکارہ ثانیہ نے اپنے انسٹا گرام سٹوری میں لکھا کہ میں اور میری فلم کی ٹیم کالی کٹ کے ایک مال میں اپنی نئی فلم کی تشہیر کر رہی تھی، وہاں مجھے لوگوں نے بہت زیادہ محبت دی، سیکیورٹی بھیڑ کو سنبھالنے اور اسے برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔پروگرام کے بعد جب میں اپنی ساتھی گریس انتھونی کے ساتھ واپس روانہ ہورہی تھی تو کچھ لوگ ہمارے پاس آئے اور بدتمیزی کی، بھیڑ کی وجہ سے انہوں نے ہمارے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔
اداکارہ نے لکھا کہ کاش کسی کو بھی اپنی زندگی میں اس قسم کے ناپسندیدہ صدمے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔فلم کی ٹیم ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔