گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکار کولیو کی اچانک موت

گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکار کولیو کی اچانک موت
کیپشن: US rapper Coolio passes away at 59. Fans pay tribute

ایک نیوز نیوز : گریمی ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکار کولیو کی اچانک موت نے مداحوں کو صدمے سے دوچار کردیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گینگسٹاز پیراڈائزسے مشہور ہونیوالے  59 سالہ امریکی ریپر کولیوبدھ کے روز چل بسے۔آنجہانی گلور کے مینیجر جیریز پوسی نےمیڈیا کو بتایا کہ کولیو ایک دوست کے گھر پر موجود تھے جہاں ان کی موت ہوئی، تاہم ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کی موت کی وجہ کیا بنی ۔ 
کو لیو کو1995 میں اس وقت عالمی شہرت ملی جب انہوں نے فلم ڈینجرس مائنڈز کے کیلئے گینگسٹا کی پیراڈائز ریلیز کیا۔اس کے اگلے سال ہی ’’بیسٹ ریپ سولو پرفارمنس‘‘کی کیٹگری میں انہیں گریمی ایوارڈسے نوازا گیا ۔گریمی ایوارڈ کے لئے کولیو کی یہ واحد کی نامزدگی نہیں تھی بلکہ اس کے علاوہ بھی انہیں پانچ دیگرگریمی ایوارڈز کیلئے بھی نامزد کیا گیا۔ کولیو یکم اگست 1963کو پنسلوانیا کے شہر مونیسن میں پیدا ہو ئے ۔اس کے بعد وہ کیلیفورنیا چلے گئے  جہاں انہوں نے کمیونٹی کالج میں تعلیم حاصل کی۔ جبکہ کولیو کی موت گزشتہ روز لاس انجلس امریکا میں ہوئی ۔