امریکی صدر دوران تقریب آنجہانی رکن کو پکارتے رہے

Sep 29, 2022 | 09:47 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: امریکی صدر جو بائیڈن وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران ن آنجہانی رکن جیکی والورسکی کے بارے میں پوچھتے رہےجو گزشتہ ماہ ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کو غلط فہمی اس وقت ہوئی جب انہوں نے غذائیت اور صحت سے متعلق کانفرنس میں ریمارکس دیے، جہاں انہوں نے   جیکی والورسکی اور دیگر منتخب عہدیداروں کا اعتراف کیا۔ جنہوں نے اس کانفرنس  کو منظم کرنے میں مدد کی۔

ایک موقع پر بائیڈن کی جانب سے بار بار  پوچھا گیا کہ جیکی، کیا آپ یہاں ہیں؟ جیکی کہاں ہے؟ لیکن بعد میں بائیڈن کی جانب سے ریمارکس کو درست نہیں کیا گیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-29/news-1664427877-8838.mp4

 وائٹ ہاوس نے اس بات کی تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے کہ امریکی صدر نے مجمع سے آنجہانی رکن کانگریس کا پوچھ کر غلطی کی تھی ۔ بائیڈن اس سے قبل بھی کئی بار بھول چوک کا شکار ہو چکے ہیں اور حال ہی میں دورہ برطانیہ کے دوران اسٹیج سے نیچے اترنے کے لیے راستہ پوچھتے رہے تھے۔

جیکی والورسکی 5 سال  قانون ساز  رہی ہیں اور 3 اگست کو اپنے  ایک کار حادثے میں انتقال کرگئی تھی۔ 

مزیدخبریں