ایک نیوز نیوز: پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی بھی نسیم شاہ کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سفیر کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اردو میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم آپ کی جلد شفا یابی کے خواہاں ہیں۔
ہم آپ کی جلد شفا یابی کے خواہاں ہیں @iNaseemShah ???????? pic.twitter.com/sT0EyNCk6i
— نواف بن سعيد المالكي (@AmbassadorNawaf) September 28, 2022
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔
نسیم شاہ نے گزشتہ رات اسپتال ہی قیام کیا جہاں پی سی بی کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی نگرانی کر تا رہا۔
فاسٹ باؤلر کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔
نسیم شاہ کو منگل کی منگل کی رات طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ترجمان کرکٹ بورڈ کے مطابق نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار ہوئے ہیں اور بخار ہونے کی وجہ سے انہیں ہسپتال داخل کروایا گیا۔