اے پی سی کے فیصلوں کو مفلوج کرنے کیلئے شہباز شریف کو پکڑا گیا: مریم اورنگزیب

Sep 29, 2020 | 09:29 AM

admin
(ایک نیوز نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اے پی سی کے فیصلوں کو مفلوج کرنے کیلئے شہباز شریف کو پکڑا گیا، ریفرنس دائر ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری انتقامی کارروائی کا حصہ ہے۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا تھا گرفتاری کی یہ لہر شہباز شریف کا خوف ہے، ن لیگ کا ڈر اور اے پی سی کا جو خوف طاری ہے اسی کی وجہ سے ہے، گلگت بلتستان کے الیکشن 2018 کی طرح انجینئرنگ کرنے کیلئے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا۔

لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا قصور بس اتنا ہے کہ انہوں نے ش نہیں بنائی، یہ بہت بڑا گناہ تھا جس کی سزا ملنی تھی، تمام تر حربوں کے باوجود پارٹی مستحکم ہے، جب چراغ بجھنے والا ہوتا ہے تو وہ ٹمٹماتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم ہنگامی اجلاس آج ہوگا، شہباز شریف سمیت دیگر اہم رہنماؤں کی گرفتاری، اے پی سی فیصلوں اور قرارداد پر عمل درآمد کے پلان کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اجلاس مسلم لیگ (ن) سیکریٹریٹ میں سہ پہر تین بجے ہوگا، اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے رہنما شریک ہوں گے، اجلاس قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کرے گا۔
مزیدخبریں