بانی پی ٹی آئی مشکل حالات میں ،بشریٰ بی بی کردار ادا کرسکتی ہے، مریم ریاض وٹو 

Oct 29, 2024 | 23:36 PM

ایک نیوز: بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو  نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مشکل حالات میں ہیں ،اس لیے بشریٰ بی بی اہم کردارادا کرسکتی ہے۔  

تفصیلات کےمطابق ایک نیوز کےپروگرام (ریڈ زون فائلز ود فہد حسین) میں دوران گفتگو مریم ریاض وٹو نے کہا بشریٰ بی بی کو آخری20دن بہت تکلیف دہ حالات میں رکھا گیا، بشریٰ بی بی کو میڈیکل نہیں ملا جس وجہ سے ان کا انفیکشن بڑھ گیا،انہیں ہرطرح مینٹل اور فزیکل تکلیف میں رکھا گیا ،بانی پی ٹی آئی کو بھی زیادہ اذیت کے حالات میں رکھا جا رہا ہے،  بشریٰ بی بی  بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سے رابطے میں رہتی ہیں۔  

انہوں نے کہا بشریٰ بی بی کا سیاست میں آنے کا ارادہ ہے کہ نہیں کچھ نہیں پتا، بانی پی ٹی آئی نے موروثی سیاست سے فیملی کو دور رکھا، بانی مشکل حالات میں ہیں اس لئے بشریٰ بی بی کردار ادا کر سکتی ہیں۔   

دوسری جانب  ترجمان پی ٹی آئی نے اپنی گفتگو میں کہا تمام ایم این ایز کو کہا گیا تھا کہ آپ روپوش ہو جائیں،سیاسی کمیٹی کے فیصلوں کی کور کمیٹی سے توثیق کرائی جاتی ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں بند کرنے پر ہمیں احتجاج کیلئے باہر آنا پڑا،گزشتہ 15 سے 20 روز میں کچھ مسائل پیدا ہوئے، ہمارےمذاکرات مولانا فضل الرحمان کیساتھ ہوئے، پیپلز پارٹی سےنہیں، جب مولانا فضل الرحمان نے کہا ووٹ دینا چاہتے ہیں تو ہم نے انکار کیا، ہم کوئی بھی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں کرسکتے، ہم نے فیصلہ کیا کہ آئینی کمیٹی میں بیٹھنا ہے اور نام دینے ہیں ، بانی پی ٹی آئی کو نام دے دیئے، وہ 2 ناموں کا فیصلہ کریں گے ۔   

مزیدخبریں