آرمی چیف سے روسی نائب وزیر دفاع کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر گفتگو

آرمی چیف سے روسی نائب وزیر دفاع کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر گفتگو
کیپشن: Meeting of the Russian Deputy Defense Minister with the Army Chief, discussion on increasing security cooperation

ویب ڈیسک:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے روس کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومین نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی اس ملاقات میں علاقائی سلامتی کے ماحول، باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران روسی نائب وزیردفاع نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور انتہا پسندی کیخلاف مشترکہ اور متفقہ طریقہ کار پر زور دیا۔