سات مہینے سفر کرکے رونالڈو سے ملنے والا جنونی مداح

سات مہینے سفر کرکے رونالڈو سے ملنے والا جنونی مداح
کیپشن: A fanatical fan who traveled for seven months to meet Ronaldo

ویب ڈیسک:کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کا جنون ویسے تو سبھی کو معلوم ہے لیکن حال ہی میں ایک مداح نے انوکھی مثال قائم کردی ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والے ایک مداح نے فٹ بال کھلاڑی سے ملنے کیلئے چین سے سعودی عرب تک 7 مہینے تک سائیکل پر سفر کیا اور 13،000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے کھلاڑی سے ملنے پہنچا۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک 24 سالہ پرستار گونگ نے رواں سال مارچ کو صوبہ انہوئی سے اپنے طویل سفر کا آغاز کیا اور آخر کار اکتوبر کو النصر فٹ بال کلب کے سامنے رونالڈو سے ملاقات کی۔

جنونی مداح پہلے شمال سے بیجنگ اور پھر مغرب کا سفر کیا، اس کے بعد اس نے سنکیانگ سے قازقستان کا راستہ اختیار کیا اور جارجیا، ایران، قطر اور آرمینیا سمیت چھ دیگر ممالک سے گزر کر ریاض پہنچا جہاں رونالڈو اس وقت مقیم ہیں۔

اپنے پورے سفر میں گونگ نے اپنے ساتھ دو پاور بینک، ایک خیمہ، کھانا پکانے کے برتن، کپڑے اور دیگر ضروری سامان ساتھ رکھے۔