انڈونیشیا میں آئی فون 16سیریز کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد

انڈونیشیا میں آئی فون 16سیریز کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد
کیپشن: The use and sale of the iPhone 16 series has been banned in Indonesia

ویب ڈیسک: انڈونیشیا کی حکومت نے اپنی سرزمین پر آئی فون 16 سیریز اور ایپل واچ 10 سیریز کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی، اس پابندی کی وجہ ایپل کی جانب سے انڈونیشیا میں سرمایہ کاری کے وعدوں کو پورا نہ کرنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی کمپنی کی جانب سے ماضی میں انڈونیشیا میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ مراکز کیلئے 10 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا تھا، مگر اب تک ایپل کی جانب سے ساڑھے 9 کروڑ ڈالرز کی ہی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

اسی وجہ سے انڈونیشیا کی وزارت صنعت نے آئی فون سیریز اور ایپل واچ سیریز کی ڈیوائسز کے آئی ایم ای آئی سرٹیفکیٹس کے اجرا کو بلاک کر دیا ہے۔

غیر ملکی سیاحوں اور فضائی کمپنیوں کے عملے میں شامل افراد کو انڈونیشیا میں آئی فون 16 سیریز کی 2 ڈیوائسز لانے اور استعمال کرنے کی اجازت ہو گی، مگر وہ ان ڈیوائسز کو انڈونیشیا میں فروخت نہیں کرسکیں گے۔

انڈونیشین قوانین کے تحت غیر ملکی کمپنیوں کو وہاں کام کرنے کیلئے 40 فیصد مقامی مواد فراہم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اس کیلئے کمپنیوں کو مقامی سطح پر اشیا تیار کرنا پڑتی ہیں۔

انڈونیشیا میں سافٹ وئیر مقامی سطح پر تیار کرنے پڑتے ہیں،  یا ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرز قائم کرنا پڑتے ہیں۔