ایک نیوز: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے خلاف درخواست منظور کر لی ہے ۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ لینے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی ایک ماہ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لے۔
پی ایم ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق ایم ڈی کیٹ پیپر میں سوالات آؤٹ آف سلیبس تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ 4 ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم دیا تھا، ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے کیس میں عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا تھا۔