ایک نیوز: وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کےدارلحکومت ریاض پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ان کا وفد بھی سعودی عرب پہنچ گیا ہے،ائیرپورٹ پر ڈپٹی گورنر ریاض پرنس محمد بن عبدالرحمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا، اس کے علاوہ پاکستانی سفیر احمد فاروق نے بھی وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کا خیر مقدم کیا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچنے پر وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا اپنے بھائی شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ریاض کے خوبصورت شہر میں پہنچا ہوں، آٹھویں فیوچر انوسٹ انیشی ایٹو کانفرس میں شرکت کے لئے ریاض پہنچا ہوں، تجارتی، کاروباری اور سیاسی رہنماؤں کی شمولیت سے بھرپور اس کانفرنس کا حصہ بننے کے لئے پرجوش ہوں، سعودی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کروں گا ۔