ویب ڈیسک:امریکا میں 5نومبر کو صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل واشنگٹن اور وینکوور میں نصب تین بیلٹ باکسز میں آگ لگنے سےسیکڑوں ووٹ ضائع ہوگئے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں شہروں میں دو بیلٹ ڈراپ باکسز کو آتش گیر مادے کے ذریعے آگ لگائی گئی، بیلٹ باکسز کے اندر آگ بجھانے کے خودکار نظام کے بروقت کام نہ کرنے کے باعث باکسز میں موجود سینکڑوں ووٹ تباہ ہوگئے۔
واشنگٹن اور وینکوور میں بیلٹ ڈراپ باکسز میں آتشزدگی سے قبل بھی ایک بیلٹ باکس کو آگ لگائی گئی تھی تاہم بیلٹ باکس کے اندر موجود آگ بجھانے والے سسٹم کی بدولت اس میں موجود بیشتر ووٹ محفوظ رہے۔
امریکی حکام نے ہفتے کی صبح 11بجے کے بعد بیلٹ باکسز میں اپنا ووٹ ڈالنے والے شہریوں سے متبادل بیلٹ حاصل کرنے کیلئے متعلقہ دفتر سے رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
امریکہ میں ابھی تک تین کروڑسے زائد افراد قبل از وقت ووٹ اور میل ووٹ کا استعمال کر چکے ہیں۔