قومی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات

قومی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات
کیپشن: National team captain and vice-captain meeting with Chairman PCB

ایک نیوز:دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے روانگی سے قبل قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان آغا کی چیئرمین پی سی پی سے ملاقات ہوئی ہے۔
 چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےکپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وائٹ بال ٹیم کی قیادت ایک اعزاز ہے، آسٹریلیا اور زمبابوے سیریز میں قوم کو آپ کی قیادت میں ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ 
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی با صلاحیت اور پروفیشنلز ہیں، امید ہے کہ آپ کی قیادت میں ٹیم آسٹریلیا اور زمبابوے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، اس موقع پر کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے بھرپور اعتماد کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ 
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا و زمبابوے کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں، قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے،محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا آج دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔