ایک نیوز: سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کے معاملے پر قومی اسمبلی میں بل جمعہ کے روز پیش کیا جائے گا ۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23کی جائے گی ، سپریم کورٹ چیف جسٹس سمیت 23ججز پر مشتمل ہو گی، ججز کی تعداد میں اضافے کا بل حکومت کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔
یہ بل نجی کارروائی کے دن بیرسٹر دانیال چوہدری پہلے ہی پیش کرچکے ہیں،اس بل کو حکومت اون کرچکی ہے ،پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں بھی ترمیم پر بھی مشاورت جاری ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بل کی منظوری کےلیے قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعہ تک توسیع کردی گئی، ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق اجلاس آج ختم ہوجانا تھا۔