روس اور پاکستان کے مابین تعاون کی وسیع استعداد موجود ہے:وزیراعظم 

روس اور پاکستان کے مابین تعاون کی وسیع استعداد موجود ہے:وزیراعظم 
کیپشن: There is vast potential for cooperation between Russia and Pakistan: PM

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف سے روس کی فیڈرل اسمبلی کےسپیکر عزت مآب ویلنٹنینا میتویآنکو کی وفدکے ہمراہ ملاقات ہوئی، و ز یراعظم نے روسی وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں استحکام خوش آئند ہے، روس اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی وسیع استعداد موجود ہے، مختلف شعبوں سے ا ستفادہ کرکے ترقی کے اہداف کوحاصل کیا جاسکتاہے۔
وزیرِ اعظم نے ملاقات میں مزید کہا کہ دسمبر 2024 میں منعقد ہونے والا پاکستان و روس مشترکہ کمیشن کا اجلاس دونوں ممالک کے مابین تعاون کو وسعت دینے کا اہم موقع ثابت ہوگا،اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بینکنگ چینلز کی مضبوطی اور پاکستان و روس کے مابین معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے ایک جامع روڈ میپ کی تشکیل پر بھی گفتگو ہوئی۔
 وزیرِ اعظم نے رواں ماہ کے آغاز میں وزیرِ مواصلات کی قیادت میں 70 رکنی پاکستانی کاروباری شخصیات کے وفد کے دورہءِ روس اور پاکستان روس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کو دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خوش آئند قرار دیا، ملاقات میں وزیرِ اعظم نے روسی صدر عزت مآب ولادیمیر پیوٹن کیلئے نیک خواہشات کے ساتھ ساتھ انہیں جلد دورہءِ پاکستان کی دعوت کا پیغام دیا۔