وفاقی اور صوبائی 20سرکاری ادارے لیسکو کے نادہندہ نکلے

لیسکو نے نادہندہ وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں کی فہرست جاری کردی 
کیپشن: LESCO released the list of insolvent federal and provincial government institutions

ایک نیوز(چودھری اشرف) لیسکو نے نادہندہ وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں کی فہرست جاری کردی۔ 
90 فیصد سرکاری ارادے لیسکو کے نادھندہ ہیں، اربوروں کی ریکوری واجب الاداہے، وزارت ریلوے لیسکو کی 519 ملین روپے کی نادہندہ ہے ،سول ایوی ایشن اتھارٹی لیسکو کی 168 ملین روپے کی نادہندہ ہے،پی ڈبلیو ڈی لیسکو کی 99 ملین روپے کی نادہندہ ہے، کیبنٹ سیکریٹریٹ لیسکو کا 81 ملین روپے کا نادہندہ ہے۔
 جیو لوجیکل سروے پاکستان لیسکو کا 62 ملین روپے کا نادہندہ ہے ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج لیسکو کا 35 ملین روپے کا نادہندہ ہے ، پاکستان براڈ کاسٹ کارپوریشن لیسکو کا 32 ملین روپے کا نادہندہ ہے، ٹی ایم ایز لیسکو کا 6670 ملین روپے کا نادہندہ ہے ، واسا لیسکو کا 3600 ملین روپے کا نادہندہ ہے ۔
محکمہ پولیس پنجاب کا 735 ملین روپے کا نادہندہ ہے ،پنجاب ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ لیسکو کا 699 ملین روپے کا نادہندہ ہے، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور لیسکو کا 535 ملین روپے کا نادہندہ ہے ، ڈ سٹر کٹ اینڈ تحصیل ہسپتال لاہور لیسکو کا 467 ملین روپے کا نادہندہ ہے ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قصور لیسکو کا 367 ملین روپے کا نادہندہ ہے ،ایل ڈی اے لیسکو کا 283 ملین روپے کا نادہندہ ہے۔
 میو ہسپتال لیسکو کا 278 ملین روپے کا نادہندہ ہے ،پارکس اینڈ ہارٹی کلچرل اتھارٹی لیسکو کا 257 ملین روپے کا نادہندہ ہے ،محکمہ جیل لیسکو کا 255 ملین روپے کا نادہندہ ہے ،لاہور رنگ روڈ اتھارٹی لیسکو کا 232 ملین روپے کا نادہندہ ہے ،گنگا رام ہسپتال لیسکو کا 201 ملین روپے کا نادہندہ ہے۔