ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 684 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 90 ہزار 880 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔
گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 201 پوائنٹس کے اضافے سے 90 ہزار 195 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی کے بعد منافع کے حصول کے لیے فروخت کا رجحان رہا ،ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈانڈیکس پہلی بار 91 ہزار 54 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا جبکہ کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 201 پوائنٹس کے اضافے سے 90 ہزار 195 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔