ایک نیوز: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہو گئی۔
سپریم کورٹ کے چار ہزار21وکلاء نئے صدر، سیکرٹری اور دیگر عہدے دوران کا انتخاب کریں گے، سپریم کورٹ بار انتخابات کے لیے عاصمہ جہانگیر اور حامد خان کے گروپ میں مقابلہ ہے،عاصمہ جہانگیر گروپ کی طرف سے میاں محمد راوف عطا صدر کے امیدوار ہیں ۔
عاصمہ جہانگیر گروپ کے سیکرٹری کے لیے ملک زاہد اسلم اعوان، جبکہ فاننس سیکرٹری کے لیے چوہدری تنویر اختر امیدوار ہیں حامد خان گروپ کے منیر احمد کاکڑ صدر کے امیدوار ہیں ۔
حامد خان گروپ میں سیکرٹری کے لیے سلمان صدیقی جبکہ فنانس سیکریٹری کے لیے میر اورنگ زیب امیدوار ہیں سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ پر 769 وکلاء اپنا حق رائے استعمال کرینگے۔