ایک نیوز:ضلعی انتظامیہ لاہور نے گزشتہ ہفتہ کی قیمتوں میں کمی، مستحکم اور اضافہ کی رپورٹ جاری کر دی۔
7اشیا ءکی قیمتوں میں بتدریج کمی، 3کی قیمتیں مستحکم، 7سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے،پیاز، کریلا، بند گوبھی، کھیرا، سبز مرچ اور سیب، چکن گوشت کی قیمتوں میں کمی ،اروی، دیسی ٹینڈے اور کیلا کی قیمتیں برقرارہیں۔
آلو، دیسی لہسن، ادرک تھائی لینڈ، لہسن چائنہ، لہسن ہارنی، ٹماٹر، اور انڈوں کی قیمتیں میں اضافہ ہوا جبکہ ضلعی انتظامیہ لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کی تمام تر کاوشیں جاری ہیں۔
اشیاء کی قیمتوں میں کمی، مستحکم اور اضافہ کی رپورٹ جاری
Oct 29, 2024 | 08:58 AM