ایک نیوز:ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےارکان کانگریس کا پاکستان سے متعلق لکھا گیا خط صدربائیڈن کو موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ خط ہمیں موصول ہوا ہے، اراکین کانگریس کو مناسب وقت پر جواب دیں گے، پاکستان میں جمہوریت کو برقرار دیکھنا چاہتے ہیں،صحا فی نے سوال کیا کہ کیا امریکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ اور بہنوں کی رہائی میں کوئی کردار ادا کیا ہے؟۔
صحافی کا میتھیو ملر سے سوال، امریکا کی ڈپٹی سٹیٹ سیکرٹری نے اسلام آباد میں پاکستانی حکومت کے نمائندے سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ اور بہنوں کو رہا کر دیا گیا۔
میتھیو ملرکا کہنا تھا کہ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات میں انسانی حقوق کی حمایت کے اہم کردار پر زور دیا گیا۔