ایک نیوز :عالمی شہرت یافتہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مولانا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔صدر،وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں نے افسوس کااظہار کیا۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) October 29, 2023
آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے. اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
ڈی ایس پی میاں چنوں کاکہنا ہے کہ مولانا عاصم جمیل کی موت سینے میں گولی لگنے سے ہوئی۔ مولانا عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا ،تاہم وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے طارق جمیل نے کہا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا ہے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللّٰہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہےکہ شواہد اور فارنزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔ ڈی پی او خانیوال اور سینیئرپولیس افسران موقع پر موجود ہیں، شواہد اکٹھےکرلیےگئے ہیں۔
آر پی او ملتان کیپٹن ریٹائرسہیل کاکہنا ہے کہ مولاناطارق جمیل کے بیٹے نے خود کشی کی۔ڈی پی او نے خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے اور کئی سال سے ادویات لے رہے تھے ۔عاصم جمیل نے 30بور کے پستول سے اپنے آپ کو گولی ماری۔عاصم جمیل نے اپنے ملازم عمران سے پستول منگوایا۔چھاتی کی جانب پستول کیا توعمران نے ایسا کرنے سے منع کیا۔
پولیس کا مزید کہنا تھاکہ عاصم جمیل نے پسند کی شادی کی تھی اوربعد میں طلاق ہو گئی تھی ۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ،نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی،سابق وزیراعظم شہبازشریف،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف،مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز ،میئرکراچی مرتضیٰ وہاب ،نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈمقبول باقر نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔
واضح رہےمرحوم کی نمازجنازہ آج رات بعدنماز عشاء 8:30بجےمولاناطارق جمیل کےآبائی گاؤں ریس آبادمیں اداکی جائےگی، نمازجنازہ خودمولاناطارق جمیل پڑھائےگئے۔