ساجدمحمود،وجیہہ قمر نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

Oct 29, 2023 | 19:48 PM

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما وجیہہ قمر اور چودھری ساجد محمود نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ 
 راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران چودھری ساجد محمود کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے  اسٹیبلشمنٹ بیانیے سے ملک کو نقصان پہنچایا گیا اس بیانیے سے ملکی معیشت اور حالات خراب ہوئے ہیں۔
ساجدمحمود کا کہنا تھاکہ 9مئی  کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتا ہوں، ہر پاکستانی اس واقعہ سے دلبرداشتہ ہے، عدلیہ سے درخواست ہے ملوث کرداروں کو جلد سے جلد سخت سزا دی جائے۔
پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
 سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے وجیہہ قمر کی ملاقات ہوئی۔


پارٹی صدر شہباز شریف سے ملاقات میں وجیہہ قمر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا جس پر شہباز شریف نے وجیہہ قمر کو خوش آمدید کہا اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی۔
 وجیہہ قمر نے کہا کہ نواز شریف،صدر شہباز شریف اور پارٹی منشور پر مکمل اعتماد کرتی ہوں، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں