مقبول امریکی ٹی وی شوفرینڈزکے اداکار میتھیو پیری انتقال کر گئے

مقبول امریکی ٹی وی شوفرینڈزکے اداکار میتھیو پیری انتقال کر گئے
کیپشن: Popular American TV show Friends actor Matthew Perry has passed away

ایک نیوز :ماضی کے مقبول امریکی ٹی وی شوفرینڈزکے اداکار میتھیو پیری اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
 نوے کی دہائی کے مقبول امریکی ٹی وی شوفرینڈزکے اداکار میتھیو پیری کی ناگہانی موت نے ان کے چاہنے والوں کو افسردہ کردیا۔ مشہور اداکار میتھیو پیری لاس اینجیلس میں اپنے گھر میں ہاٹ ٹب میں مردہ پائے گئے۔
میتھیوپیری اس وقت 54 برس کے تھے اور وہ ٹی وی شوفرینڈزمیں چینڈلر کے نام سے مشہور ہوئے تھے۔
میتھیو پیری امریکی ٹی وی شو کےفرینڈز میں طنزیہ اور عقلمندانہ کردار کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں سے ایک بن گئے تھے اوریہ ٹی وی شو 1994 سے 2004 تک 10 سیزن تک چلا تھا اور اس ٹی وی شو نے نوے کی دہائی میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑے تھے۔