نگران وفاقی کابینہ کااجلاس کل ہوگا،14نکاتی ایجنڈازیربحث آئیگا

نگران وفاقی کابینہ کااجلاس کل ہوگا،14نکاتی ایجنڈازیربحث آئیگا
کیپشن: The supervisory federal cabinet meeting will be held tomorrow, 14-point agenda will be discussed

ایک نیوز : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔14نکاتی ایجنڈا بھی زیر بحث آ ئے گا ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی 2024 منظوری کے لئے پیش کی جائے گی ۔حج اور عمرہ ریگولیشن بل 2023 کابینہ میں منظوری کے لیے پیش ہوگا۔ فلائی جناح کو بین الاقوامی روٹس فراہم کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا ۔

 وفاقی کابینہ سے غیر ملکی غیر قانونی باشندوں کی وطن واپسی کے احکامات کی منظوری، انکوائری کمیشن برائے لاپتہ افراد کی مدت میں توسیع،ایف آئی اے اور انسداد انسانی اسمگلنگ کے پولیس اسٹیشنز کے قیام اور رولز میں شامل کرنے کی منظوری لی جائے گی۔

کابینہ سے پاکستان تاجکستان کے رمضان تجارت، برآمدات و درآمدات میں اضافہ سے متعلق معاہدے کی منظوری لی جائے گی۔

اجلاس میں  ایل این جی اور ایل پی جی خریداری اور کارگو سے متعلق پیپرا رولز میں نرمی کی منظوری،کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 6، 26 اور 27 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق  کی جائے گی ۔

وفاقی کابینہ ملکی مجموعی معاشی، امن و امان اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لے گی۔