پی آئی اے کے بعد ریلوے کومالی بحران کاسامنا

پی آئی اے کے بعد ریلوے کومالی بحران کاسامنا
کیپشن: After PIA, Railways faced the Komali crisis

ایک نیوز:پی آئی اے کے بعد ریلوے کو بھی مالی بحران کاسامنا،ٹرینوں کی آمد وروانگی تاخیرکاشکار ہو گئی۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف لاہور میں گزشتہ روز کے احتجاج کے باعث 5 مسافر ٹرینوں کی کراچی آمد اور روانگی شدید متاثر ہوئی ہے۔
  9 اپ علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2 بجکر 15 منٹ کے بجائے رات 10 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی، 41 اپ قراقرم ایکسپریس دوپہر 3 بجے کے بجے رات 9 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔
ترجمان کے مطابق 33 اپ پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کے بجائے رات 10 بجکر 40 منٹ پر روانہ ہوگی، 7 اپ تیزگام ایکسپرس شام 5 بجکر 30 منٹ کے بجائے رات 9 بجے روانہ ہوگی اور 145 اپ سکھر ایکسپریس رات 11 بجے کے بجائے رات ایک بجے روانہ ہوگی جبکہ دیگر تمام ریل گاڑیاں اپنے مقررہ اوقات میں روانہ ہوں گی۔