سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ آ گئی

سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ آ گئی
کیپشن: The date of MD CAT test has arrived in Sindh

ایک نیوز :سندھ میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں اور جامعات میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کی تاریخ سامنے آگئی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں اور جامعات میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ  19نومبر کو ہوگا۔ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ٹیسٹ ایکسپو سینٹر میں ہوگا جس کا دورانیہ صبح ساڑھے 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا۔
 محکمہ صحت کے مطابق امتحانی مرکز میں داخل ہونے سے پہلے امیدواروں کی تلاشی لی جائے گی اور اس دوران موبائل فون،کیلکولیٹر اور الیکٹرانک ڈیوائسز لانے والے امیدوار کا پرچہ منسوخ کر دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ٹیسٹ دینے والے بچوں کے والدین اور رشتہ داروں کو امتحانی مرکز کے احاطے اور اطراف میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔