ایک نیوز: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 16اور 18اکتوبر کو شہید ہونےوالے جوانوں کے اہلخانہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور جوانوں کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت نے سپاہی عبدالحمید اور لانس نائیک تبسم الحق اور سپاہی نعیم اختر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے شہدا کی وطن کیلئے خدمات اور جان کا نذرانہ پیش کرنےپر قوم کی جانب سے سلام پیش کیا،صدر عارف علوی نےاہلخانہ کیساتھ اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی۔